مسلم لیگ ق پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے معذور افراد کے بنیادی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان و چیرمین A.B.S.M.F فاونڈیشن کے زیر اہتمام معذورں کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا معذورن کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد پاک مسلم لیگ ق ساطق وزیراعظم ومرکزی صدر جناب چوھدری شجاعت حسین ، مرکزی رھنما چوہدری شفائع حسین،وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین ،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،مرکزی ویم صدر و ایم این اے فروخ خان کی خصوصی ھدایات پر تقریب کا اھتمام کیا گیا ۔جسمیں معذور افراد کو ویل چیئرز اور سکول بیگ تقسیم کئے گئے۔ صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کہا آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری
بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے،اس روز حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں خصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے تاکہ انکی احساس کمتری کا ازلہ کیا جاسکے۔اس حوالے سے آج پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی قائد چوھدری شجاعت حسین ،مرکزی رھنما چوھدری شفائع حسین، ،وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے فروخ خان آپا کی خصوصی ہدایات اور تعاون سے پی ایم ایل ھاوس نوتھیہ پشاور میں آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں معذور کے حوالے سے معذور افراد کے عالمی دن کو منانے اور اجاگر کرنے کے اور معذورن کے عالمی دن کا آغاز 1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کے لیے قرارداد پاس کرکے کیا گیا۔جس کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔اور انکی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے بنیادی حقوق دلوانے کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد ہوا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا
پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے معذور افراد کے بنیادی حقوق کے لیئے ہمیشہ ھر پلٹ فارم پر آواز اٹھائی اور انکی داد رسی کی اور آئندہ بھی ہم معذور افراد کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہینگے۔
