جہلم(اختر شاہ عارف) گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کے خواتین کے بارے میں دیئے گئے نازیبا بیان،کنول شوزب کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالوں،ان کی بیٹی کو قابلِ اعتراض ویڈیوز بھیجنے اور اعظم سواتی کی دوسری بار بلا جواز گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی جہلم خواتین ونگ کی ضلعی اور تحصیل جہلم کی عہدیداران خواتین جن میں آپا رشیدہ عزیز،سیدہ شاہدہ شاہ،عنبرین ملک،مستورہ بیگم ایڈووکیٹ،شازیہ نیئر ایڈووکیٹ،فوزیہ سلیم،حمیدہ بانو اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر مذمتی نعرے درج تھے۔ خواتین عہدیداران نے مولانا کے نازیبا الفاظ پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ مولانا کو یہ بیہودہ کلمات پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں کہنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئیے تھا۔کہ۔انہوں نے بھی ایک عورت کے بطن سے جنم لیا ہے۔ہم یہ سمجھتی ہیں کہ مولانا نے یہ گھٹیا اور بیہودہ الفاظ پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نہیں کہے بلکہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنی ماں،اپنی بہنوں،اپنی بیوی اور اپنی بیٹیوں کے بارے میں کہے ہیں۔کیونکہ پی ٹی آئی خواتین بھی کسی کی مائیں،کسی کی بیٹیاں،کسی کی بہنیں اور کسی کی بیوی ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر صاحبانِ اقتدار و اختیار سے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے ان بیہودہ الفاظ جو کہ خواتین کے ہراسمنٹ کے زمرے میں آتے ہیں ان پر نوٹس لیا جائے کیونکہ خواتین کے ہراسمنٹ پر تحفظ کے لیئے پنجاب اسمبلی بہت پہلے قانون نافذ کر چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی خاتون راہنماکنول شوزب کو گمنام نمبروں سے دھمکی آمیز کالوں،ان کی بیٹی کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے اور اعظم سواتی کی بلا جواز دوسری بار گرفتاری پر جناب چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے مجرمان کو عبرت ناک سزا دیں۔انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے۔جس کے دور حکومت میں خواتین سمیت کسی بھی شہری کی نہ عزت محفوظ ہے۔اور نہ ہی جان و مال کو تحفظ حاصل ہے۔جنگل کے بھی کوئی قاعدے قانون ہوتے ہے۔مگر موجودہ امپورٹڈ حکومت تو کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی بد ترین حکومت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا۔کہ موجودہ نااہل حکومت کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد مستعفی ہو کر نئے عام انتخابات کرائے۔تا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ سکے۔
