مئی میں ہونے والی کنگ چارلس III کی تاجپوشی کیلئے تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کی ترمیم کی جائے گی۔بکنگھم پیلس
برطانیہ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق 350 سال سے زیادہ عرصے سے انگلینڈ میں بادشاہوں کی تاج پوشی پر مرکز نگاہ بنا رہنے والا تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کے عرض سے لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو لندن ٹاور سے ہٹا دیا گیا ہے تاکہ مئی 2023 میں ہونے والی کنگ چارلس III کی تاج پوشی کے لیے ترمیم کی جائے گی۔برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے سکے منظر عام پر آگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی اور اس دوران بادشاہ کو سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ اسی کے ساتھ بادشاہ سوئم کو امپیریر اسٹیٹ سروس کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن کو سونے کے ایک ٹھوس فریم سے بنایا گیا ہے جس میں یاقوت، نیلم،گارنیٹ، پکھراج، ٹورمالائنز اور کوہ نور سمیت دیگر قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں جبکہ اس میں ارمین بینڈ کے ساتھ مخمل کی ٹوپی بھی ہے
