کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے ریلوے روڈ کی کارپٹنگ میں مسلسل تاخیر پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے ریلوے روڈ کی کارپٹنگ میں مسلسل تاخیر پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سٹی مینجر پسپ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس اہم سڑک کی کارپٹنگ کا کام اسی ہفتے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کو دورکیا جائے -انہو ں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے اس لئے پسپ منصوبوں کے لئے دی گئی ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پسپ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ،میونسپل افسران عبدالغفار وینس(فنانس)، جاوید اکرم گوندل (پلاننگ)، وقاص اکرم (انفراسٹرکچر)،محمد بلال کروڑی (ریگولیشن)اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بھی شرکت کی-انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں حائل ہونے والی روز مرہ رکاوٹوں کو باہمی رابطے سے فوری دور کیا جائے اور کام کی رفتار میں کوئی کمی نہ آئے -کمشنر جاوید اختر محمود نے جھال روڈ پر نو تعمیر شدہ اوور ہیڈ برج کے نیچے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات پر بھی تشویش ظاہر کی اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پل کے نیچے کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کا کام فی الفور بند کیا جائے تاکہ پل کے سٹرکچر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ اجلاس میں پاکپتن روڈ پر 72انچ سیوریج لائن بچھانے کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا اور کمشنر نے ہدایت کی کہ ساہیوا ل پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ کے منصوبے پر بھی تعمیراتی کام شروع ہو رہا ہے اس لئےمحکمہ ہائی وے سے قریبی رابطہ کر کے ورک پلان تیار کیا جائے اور اس پر مکمل عمل بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پسپ فنڈز سے پی ایچ اے کے لئے ایک کروڑ روپے مالیت کے واٹر باوزرز خریدنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں میونسپل آفیسر جاوید انور گوندل نے بتایا کہ کارپوریشن نے ایک روز میں پلاننگ فیس کی وصولی کی مد میں 13لاکھ 47ہزار روپے کا ریونیو جمع کیااور اب کمرشل عمارات کی منظوری کا عمل بھی تیز کر دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں