اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ تین روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

Spread the love

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ ٹو انسپکٹر محمد ابرار اسحاق اور انسپکٹر گل شہزاد کی تقریب میں خصوصی شرکت

جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا کی تقریب کے مہمان خصوصی انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ ٹو انسپکٹر محمد ابرار اسحاق اور انسپکٹر گل شہزاد تھے پرنسپل محمد زاہد خورشید, ایڈمن بدر خورشید,سر غلام مصطفی, سر نعمان, سر عثمان , سر عبدالرافع, سر ناصر, سر قاسم , سر ذین, سر شہریار, سر عبدالرزاق, سر یوسف, سر عرفان سٹاف و دیگر نے مہمانان خصوصی کے ہمراہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں طلباء کے درمیان کرکٹ، بیڈ مینٹن، رسہ کشی، فٹ بال, دوڑ , بوری دوڑ، سپون دوڑ, باسکٹ بال، ہینڈ بال, نشانہ بازی, میوزیکل چئیر, پش اپز اور جمپنگ سمیت ان ڈور اور آوٹ ڈور دیگر کھیلوں کے مقابلے شیشہ گراونڈ میں ہوئے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے جتنی نصابی سرگرمیوں کی ہوتی ہے۔ پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے سے طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مہمان خصوصی انسپکٹر ابرار اسحاق نے کہا کہ کھیل محض تفریح کے مواقع ہی مہیا نہیں کرتے بلکہ کھیلوں کے ذریعے ہم طلباء کو نظم و ضبط کی عملی تربیت بھی دیتے ہیں مہمان گرامی انسپکٹر گل شہزاد نے اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔پرنسپل محمد زاہد خورشید اور ایڈمن بدر خورشید نے مہمان خصوصی سمیت دیگر شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپورٹس گالا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں حصہ لینے والی ٹیموں نے خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید حمد, نعت و قومی ترانے سے کیا گیا۔ طلباء کی جانب سے جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے مہمانان گرامی نے خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں