ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ گرلز کالج اور فتح شیر کالونی نزد ڈاکٹر ساجد مصطفی کلینک دو نئے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر شروع ہو گئی ہے جبکہ کارپوریشن کے 9ٹیوب ویلز کی مرمت کا کا م بھی مکمل کر لیا گیاہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی میں بہتری آئے گی۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود کی صدارت میں ہونےوالے پسپ منصوبے اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان،چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ،میونسپل افسران عبدالغفار وینس(فنانس)، جاوید اکرم گوندل (پلاننگ)، وقاص اکرم (انفراسٹرکچر)،محمد بلال کروڑی (ریگولیشن)، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان اور انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے بھی شرکت کی-کمشنر نے ہدایت کی کہ نئے فلٹریشن پلانٹس گنجان آبادی والے علاقوں میں لگائے جائیں۔ پسپ کے سٹی مینجرمحمد اسجد خاں نے مزید بتایا کہ پانی کے گھریلو کنکشن دینے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیاہے اور یونین کونسل نمبر8اور12میں روزانہ کی بنیاد پر کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں -کمشنر جاوید اختر محمود نے پاکپتن روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جہاں ابھی تک صرف18.41فیصد کام مکمل ہو سکا ہے -اجلاس میں میونسپل آفیسر جاوید اکرم گوندل نے بتایا کہ 5دسمبر کو صرف ایک دن میں 11لاکھ 34ہزار روپے کی وصولی کی گئی جبکہ 2بلڈنگ پلانز کی منظوری بھی دی گئی اور 4غیر قانونی تعمیرات کو سیل کیا گیا۔
