تجربہ کار افسران کو ڈویژن کی سطح پر مانیٹرنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر برائے لائیو سٹاک کی ہدایات کی روشنی میں سینئر اور تجربہ کار افسران کو ڈویژن کی سطح پر مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے تاکہ محکمانہ امور اور مویشی پال حضرات کو پیش کردہ خدمات اور مسائل کو صوبائی انتظامیہ کے سامنے رکھا جائے اس سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اشرف ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیویشن نے ضلع ساہیوال کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار حسین نے جاری محکمانہ سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد اشرف ڈائریکٹر پی اینڈ ای نے سی وی ڈی 91/9L ،111/9L اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ساہیوال کے دفتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے دی جانے والی خدمات کا مشاہدہ کیا متعلقہ اداروں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ غریب اور ضرورت مند مویشی پال حضرات کو محدود وسائل کے باوجود خدمات کی فراہمی ایک احسن قدم ہے جس میں محکمہ لائیو اسٹاک بھینسوں اور گائیوں کے لیے منہ کھر، گل گھوٹو اور چوڑے مار جبکہ بھیڑ بکریوں کے لیے انتڑیوں کا زہر باد، پی پی آر، نمونیا اور مرغیوں کے لیے رانی کھیت جیسی مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسین کی خدمات مہیا کر رہا ہے مویشی پال حضرات کو چاہئے کہ ان خدمات سے فائدہ اُٹھائیں اور جانوروں کو بیماریوں سے بچا کر پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں