بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم

Spread the love

عدالت نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

کوئٹہ:(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات  درج نہ  کرنےکا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست  پر سماعت  کی۔اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کےبیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید  مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں