گورنمنٹ بوائز مڈل و پرائمری اسکول میرواہ گورچانی میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد –
میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سندھ بھر میں “یوم ثقافت سندھ” کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے – گزشتہ روز میرواہ گورچانی کے معروف سرکاری تعلیمی ادارے گورنمنٹ بوائز مڈل و پرائمری اسکول میرواہ گورچانی میں یوم ثقافت سندھ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا – اسکول کے اساتذہ کرام اور طلباء نے سندھی ٹوپی،اجرک ،پٹکے اور سندھی کشیدہ کاری کے لباس زیب تن کر رکھے تھے اس موقع پر اسکول کے طلباء نے سندھی ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کئے اور سندھی نغموں پر رقص پیش کیا اور خوب داد وصول کی-یوم ثقافت سندھ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید محمد علی شاہ،پرائمری اسکول کو ہیڈ ماسٹر محمد اقبال راجپوت،اساتذہ کرام محمد یوسف خلجی،عباس قاسم،محمد زاہد عطاری قادری،ملک محمد طاہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب پانچ ہزار سال پرانی ہے سندھ دھرتی امن،سلامتی،بھائی چارے اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے-انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ دنیا بھر میں سندھ سمیت وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکیں -تقریب کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ،امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی-