ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ اور ساہیوال پولیس کی جانب سےایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال محترمہ شاہدہ نورین کے اعزاز میں الوداعی تقریب:
تقریب کا انعقاد میس ہال پولیس لائن میں کیا گیا
تقریب میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ نے کہا کہ ایس پی صاحبہ نے اپنے فرائضِ منصبی احسن طریقے سے ادا کیۓ اور دوران تعیناتی اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور فراست سے اپنی پوسٹنگ کو یادگار بنایا۔
تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز نے ایس پی صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ ایس پی صاحبہ کی تعیناتی تمام سٹاف خصوصاً فیلڈ افسران کیلیۓ ایک مسلسل راہنمائی و حوصلہ افزائی کا ذریعہ رہی۔
ایس پی صاحبہ محترمہ شاہدہ پروین نےاپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ساہیوال پولیس بہترین افسران پر مشتمل ایک بہترین ٹیم ہے۔ متعدد چیلنجنگ کیسز اور مشکل ترین صورتحال کا پیشہ وارانہ مہارت اور تندہی سے مقابلہ کرکے ساہیوال پولیس ہر بار سرخرو ہو کر نکلی ہے۔موجودہ دور ساہیوال پولیس کی کامیابی اور ترقی کیلیۓ سنہرا دورہے۔
ایس پی صاحبہ محترمہ شاہدہ نورین کا تبادلہ ساہیوال سے سنٹرل پولیس آفس لاہور ہو گیا ہے۔
