لندن /اسلام آباد (عارف چوہدری)
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے منگلا پاور پلانٹ کے افتتاح پر میرپور کی عوام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کرتے ہوئے منگلا ڈیم کی قربانیوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنے بہاشن کو جاری رکھا ایسا کرتے دیکھ کر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے رہا نہ گیا اور انہوں نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران تاریخی حقائق کی درستگی کرنا چاہی لیکن انہیں بار بار ٹوک کر بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اسکے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ میاں شہباز شریف کے باڈی گارڈ نے بدتمیزی کی اور انکے اسلام آباد سنٹورین شاپنگ مال کو سیل کروا دیاشدید عوامی ردعمل کے بعد سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے شاپنگ مال کو کھول دیا میں اس افسوناک اور ناقابلِ برداشت واقع کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ ان فرط جذبات کا اظہار سماجی و سیاسی شخصیت تارکین وطن سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان جاوید اقبال نے خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیری قوم اس توہین آمیز رویہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ پاکستان و آزاد کشمیر سے اس واقعہ کی چھان بین کا مطالبہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کشمیر کے بہادر سپوت وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے جرآت مندانہ موقف پر خراج تحسین پیش کیا
