روز بروز مہنگائی,میں اضافے نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا،عائشہ اکبر

Spread the love

مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے روز بروز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے حکومتی اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جب تک مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک عوامی مسائل و مشکلات حل نہیں ہو سکتے کیونکہ سب سے اہم مسئلہ مہنگائی کا ہے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملک بھر میں اور خاص کر صوبہ بلوچستان میں عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں