عوام غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہے۔وصال احمد

Spread the love

غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔معروف صحافی

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف صحافی وصال احمد نے کہا کہ عوام غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ روز بروز غربت میں اضافہ ہو رہا ہے غریب کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک و قوم اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے معروف صحافی وصال احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ غربت کا خاتمہ ہو سکے کیونکہ غربت کے خاتمے سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں