طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ کی بڑی کارروائی

Spread the love

ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

طورخم(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ نے کارگو گاڑی نمبر SWAT E 3657 کےخفیہ خانوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ کو ٹرک سمیت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ اسلحہ کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا محمد سلیم نے کہا کہ افغانستان سے انار سے بھری ٹرک جونہی پاکستان میں داخل ہوگئی تو کسٹم عملہ نے شک کی بنیاد پر انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے گاڑی کی تلاشی لی اور خفیہ خانوں میں چھاپاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ محمد سلیم کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 16 عدد خودکار امریکی ساختہ مشین گن اور 15 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی کارتوس برآمد کرلیا۔ محمد سلیم کے مطابق ٹرک اور اسلحہ کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ ڈرائیور نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طورخم بازار اور مضافات میں روپوش ہوچکاہے۔جس کی تلاش جاری اور جلد گرفتار کیا جائےگا۔ محمد سلیم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اسلحہ کی قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہوں کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ٹرک کے خفیہ خانو میں چھپایا افغانستان سے امریکی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا۔کروڑوں روپے مالیت کے امریکی ساختہ 17 مشین گن اور 15 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیا۔ چیف کلکٹر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اسلحہ کی قیمت 4 کروڑ سے زائد ہے۔چیف کلکٹر کسٹم نے کہا کہ غلام سرحدی گزرگاہ پر بھی گزشتہ ماہ کسٹم عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 50 ہزار سے زائد کارتوس قبضہ میں لئے تھے۔ اور پکڑی جانے والی اسلحہ امن دشمن عناصر کے لئے سمگل کیاجارہاتھا ۔محمد سلیم نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے میں کسٹم عملہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں