ذہنی وجسمانی نشوونما کردار کی پختگی میں اھم کردار ادا کرتی ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ذہنی وجسمانی نشوونما کردار کی پختگی میں اھم کردار ادا کرتی ھے.کھیل کے میدان نظم وضبط اور اخلاقی تربیت کی نرسریاں ھیں. بہترین تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی اصلاح کا ذریعہ ثابت ھوں گی.ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور بلدیہ سوھدرہ کے سابق چیئرمین محمد سلیم دولا نے مسلم بینڈز پاکستان کے زیر اہتمام مسلم ھینڈز ایکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں مسلم ھینڈز سکول آف ایکسیلنسی کی ٹیموں کے درمیان آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر چودھری محمد سلیم دولا، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے، انجمن بہبودی مریضاں کے سرپرست افتحار حسین صدیقی، مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، امجد محمود صدیقی، محمد اکرم پہلوان، پاکستان فٹبال کے سابق کپتان اور انٹرنیشنل کوچ عبدالرشید، طارق ملک، اور دیگر ایم شخصیات نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا. ٹورنامنٹ میں مسلم ھینڈز سکول آف ایکسیلنسی سوھدرہ، پشاور، بالا کوٹ، باغ،لاہور ریجن،وزیرآباد اور راولا کوٹ کی ٹیمیں حصہ لے رھی ھیں. اس موقع پر سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کی مسلم ھینڈز سے تعلق رکھنے والی رنراپ ٹیم اور مسلم ھینڈز کے طلباء نےمارچ پاسٹ کیا اور رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے پی ٹی شو، صوفیانہ کلام اور ملی نغموں کے ساتھ خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا. افتتاحی میچ میں پشاور کی ٹیم نے بالا کوٹ کو تین صفر سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں باغ آزاد کشمیر کی ٹیم نے لاھور ریجن کو چار صفر سے شکست دی. تین روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11دسمبر اتوار کو دن ایک بجے حلیمہ کیمپس کی فٹبال گراونڈ میں ھو گا اور اختتامی تقریب میں انعامات اور ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں