اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں NOC کے بغیر کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں NOC کے بغیر کمرشل تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے تعمیرات کے دوران میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر ہر حال میں عملدرآمد کرنا ہوگا ورنہ تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، میونسپل بلڈنگ انسپکٹر ز روزانہ کی بنیادوں پر غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ تیز کریں پیشہ وارانہ امور میں غفلت نہ بھرتی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ جوٹیال، سونی کوٹ، سمیت شہر کے مختلف جگہوں کے دورے کے موقع پر کمرشل تعمیرات سائٹ کا معائینہ کے دورانCCOعابد حسین میر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایات دیں کہ وہ میونسپل بلڈنگ سیکشن کے ٹاون انجینئر، میونسپل انجینئر، سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرزکو پابند کریں کہ میونسپل حدود میں کسی بھی کمرشل و نجی رہائشی تعمیرات کی مانیٹرنگ تیز کریں، ہفتہ وار شہرمیں ہونے والی تعمیرات کی جائزہ رپورٹ پیش کریں تاکہ بائی لاز کی خلاف ورزی اور NOC نہ لینے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم بغیر اجازت کمرشل تعمیرات کرنے والوں، تجاوزات، گرانفروشوں، آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والوں، ہوٹلوں میں صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف، عوامی سہولیات کی فراہمی، مسائل کے حل اور امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں