گلگت غیر معیار ی اشیائے خوردنوش کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا فوڈ ٹیکنالوجی کی انٹرن شپ طالبہ،MF پولیس کے جوانون کے ہمراہ بیکریوں کے کار خانوں، دکانوں، ہوٹلوں میں ناقص صفائی، زائد المعیاد اشیائے خوردنوش اور غیر معیار ی اشیائے خوردنوش کے خلاف کاروائیاں خلاف ورزی پر متعدد دکاندارنرغے میں آگئے موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے احکامات دئے اور خلاف ورزی پر دو درجن سے زائد تاجروں کو نوٹسز جاری کردئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے حکم پر فوڈ انسپکٹر، راشد قاسمی نے فوڈ اٹیکنالوجی کی انٹرن شپ کرنے والی طالبہ، میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ جوٹیال، ذوالفقار آباد، پبلک چوک، کینٹ بازار، خومر بازار، یادگار چوک، ائیر پورٹ بازار سمیت دیگر مارکیٹوں میں بیکری کے دکانوں، ہوٹلوں، جنرل سٹوروں اور تھوک و پرچون کے دکانوں میں اشیائے خوردہ نوش کا جائیزہ لیا، زائد معیاد، غیر معیاری، زائد نرخناموں پر خریدو فروخت پر نصف درجن سے زائد تاجروں پر جرمانے کئے اور دو درجن سے زائد دکانداروں کو نوٹسز جاری کئے، واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار حکم دیا ہے کہ میونسپل حدود میں نظر ثانی شدہ اشیائے خوردہ نوش کے جاری نرخناموں پر عملد داآمد یقینی بنایا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی پر زمہ داروں پر بھاری جرمانے یا جیل کی سزا دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں