چیف کلکٹر کسٹم کے پی محمد سلیم اضاخیل ڈرائی پورٹ کا دورہ اور معائنہ کر رہے ہیں

Spread the love

اضاخیل ڈرائی پورٹ ایک بہت بڑا ویژن تھا۔محمد سلیم

اس وقت اضاخیل ڈرائی پورٹ میں تقریبا 1000 تک کنٹینر رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ

اضاخیل(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیف کلکٹر کسٹم خیبرپختونخوا محمد سلیم نے کہا ہے کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ ایک بہت بڑا ویژن تھا دور ےکا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستان کسٹم کا سب سے اہم کام اشیاء پر جو ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد کرنا ہوتی ہیں اس کا صحیح معنوں میں تعین اور معائنہ کرنا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت اضاخیل ڈرائی پورٹ میں تقریبا 1000 تک کنٹینر رکھنے کی گنجائش موجود ہے 2021 سے یہاں انڈسٹریل کارگو بھی شامل ہو چکا ہے جس کو کسٹم عملہ نے بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ہے وہ گزشتہ روز اضاخیل ڈرائی رپورٹ دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے اس سے قبل چیف کلیکٹر محمد سلیم نے الگ سے ایک ایک کنٹینر کا معائنہ کیا اور وہاں عملے سے ان کی کلیئرنس کے متعلق پوچھ گچھ کی انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرائی پورٹ ابھی حال ہی میں بنا ہے آنے کا بڑا مقصد یہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا آ کر پتہ چلا کہ یہاں مزید سہولیات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کلیئرنس بڑھ گئی ہے اس بارے ریلوے حکام سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کسٹم عملہ نے انڈسٹریل کارگو کو بھی احسن طریقے سے ہینڈل کیا حالانکہ اس حوالے سے ہمیں گنجائش اور ہیومن ریسورس کے ایشوز تھے زیادہ تر انڈسٹریل کارگو پہلے کراچی میں کلیئر ہوتا تھا لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں انڈسٹریل کارگو یہاں آیا ایک سوال کے جواب میں چیف کلیکٹر نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جو کارگو فاٹا اور پاٹا کے لیے آیا ہے اس کا استعمال یہی ہو اور اس کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں