وزیر مملکت نواب زادہ افتخاراحمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر بھی معاون خصوصی بننے والوں میں شامل ہیں.
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم نے 10 وزرائے مملکت کو معاونین خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیر مملکت نواب زادہ افتخاراحمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر بھی معاون خصوصی بننے والوں میں شامل ہیں۔مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچا،سردار شاہ جہاں یوسف، ملک نعمان احمد لنگڑیال بھی معاون خصوصی مقرر کردیے گئے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
