روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

Spread the love

روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔

روس(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔متعلقہ روسی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزارمربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمارت کی بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں