عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے،آصف علی زرداری

Spread the love

پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔سابق صدر

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں