انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، برطانیہ نے 11ممالک کے 30 افراد پر پابندی عائد کر دی

Spread the love

برطانوی پابندیاں بنیادی حقوق کی گھناؤنی خلاف ورزیوں کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کریں گی۔برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی

مانچسٹر(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندی عائد کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کی فوجی جنتا کے افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔برطانوی وزیرِ خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانوی پابندیاں بنیادی حقوق کی گھناؤنی خلاف ورزیوں کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں