پروفیسر حفیظ الرحمان الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر منتخب

Spread the love

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ماہر امرض چشم ہیں اور پشاور میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

لاہور:(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان الخدمت پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ نے سیشن 25-2022 کے لیے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کو صدر منتخب کر لیا۔
نومنتخب صدر اس سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اور ہیلتھ سروسز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ماہر امرض چشم ہیں اور پشاور میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ڈاکٹروں کی تنظیم پیما (پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن) کے جنرل سیکرٹری اور صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں اور پی او بی (پری وینشن آف بلائنڈ نس ٹرسٹ) کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں سمیت دنیا کے بیسیوں ممالک میں لاکھوں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی لوٹا چکے ہیں۔سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور اور سینٹرل بورڈ نے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں