سیرت فاطمہ کا شاندار رزلٹ تعلیم سے لگن اور ٹیچرز کی محنت کا صلہ ہے۔محمد عرفان
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روما انگلش ماڈل ہائی سکول کی ہونہارطالبہ سیرت فاطمہ کااعزاز، کلاس پریپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طالبہ ،سکول کے پرنسپل ، ٹیچرز اوروالدین کو ڈھیروں مبارکباد دیں ،ہونہار طالبہ کے والد محمد عرفان اور ماموں ڈاکٹر محمد رضا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سیرت فاطمہ کاشانداررزلٹ سیرت فاطمہ کی تعلیم سے لگن ، محنت ،ذہانت اور ان ٹیچرزکی محنت کاصلہ ہے اس بڑی خوشی کے موقع پر ہم سکول کے پرنسپل اورجملہ سٹاف مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
