جہلم (اختر شاہ عارف) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آج صنعت زار جہلم میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقررین نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیدہ شاہدہ شاہ ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم نے کہا۔کہ انسانی حقوق در حقیقت وہ بنیادی حقوق ہیں۔جو انسانی معاشرے کی ترقی کے لیئے ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ بطورِ صحافی ان کو یہ حق حاصل تھا۔کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے۔مگر انہیں انتہائی سفاکانہ انداز میں شہید کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انسانی حقوق کی پائمالی شروع ہو جائے۔اس معاشرے میں جنگل کا قانون نافذ ہو جاتا ہے۔جو معاشرے کی ابتری اور تباہی کا باعث بنتا ہے
