ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ہڑپہ سے یہاں مبینہ اطلاعات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سکول ہڑپہ میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والیوں لاکھوں روپے مالیت کی بس میں میگا کرپشن کا انکشاف اسپیشل بچوں کی سہولت کے لئے حکومت کی فراہم کردہ بس میں کرپشن کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں عوامی وسماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ
جی ہاں تقریباً دوسال قبل قائم ہونے والے اسپیشل ایجوکیشن سکول ہڑپہ کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے حکومت نے نئی بس فراہم کی لیکن مبینہ اطلاعات کے مطابق فراہم کی گئی بس کے ڈرائیور نزاکت علی نے بس میں کئ نقائص نکالتے ہوئے بس کو ہینڈ اوور کرنے سے انکار کردیا بس ڈرائیور کے موقف سے یہ بات بلکل عیاں ہوگئی کہ بس نئی نہیں بلکہ پرانی ہے اس بات کے انکشاف کے بعد عوامی وسماجی حلقوں اور ڈرائیور نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچے جو پہلے ہی کسی نہ کسی جسمانی معذوری میں مبتلا ہیں وہ بچے جو عام بچوں سے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں کے ساتھ ایسا سلوک ان کے نا صرف بنیادی حقوق سلب کرنے بلکے ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے بس کے دیگر نکائس کو مرمت کردیا گیا اس کر ساتھ ساتھ بس میں لگے ایمرجنسی گیٹ کوبند کرکے سیٹیں لگا دی گئیں اس لئے اس اہم ایشو پر صاف شفاف انکوائری کروا کر بس خریدنے والوں اس کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس گھناونے کھیل میں شریک تمام ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
