خیبرپختونخوا میں پہلے مرکز برائے انسداد متشدد انتہا پسندی کا افتتاح  

Spread the love

نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں خیبر پختونخواہ سب سے آگے ہے۔صوبائی وزیر کامران بنگش

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پہلے مرکز برائے انسداد متشدد انتہا پسندی کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مرکز برائے انسداد متشدد انتہا پسندی گھریلو تشدد سمیت تشدد کی دیگر اقسام پر بھی تحقیق کرے گا۔صوبائی وزیر کامران بنگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے، خیبرپختونخواکے علاوہ کسی صوبے میں مرکز برائے انسداد متشدد انتہاپسندی نہیں ہے۔
مرکز برائے انسداد متشدد انتہاپسندی میں 25 فیصد فیلوشپس میڈیا پرسنز کے لیے مختص ہیں اور 25 فیصد فیلوشپس مدارس کے طلبا اور 50 فیصد فیلوشپس میرٹ پر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں