وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) قومی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے نو جوان نسل میں مثبت رجحان کو فروغ حاصل ھو گا. مستقبل لے لئے روشن خیال نسلوں کی تیاری مسلم ھینڈز کا نصب العین ھے. فٹبال کی عوامی سطح پر مقبولیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ھو گی.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے مسلم ھینڈز سکول آف ایکسیلنسی نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. کمپئرنگ کے فرائض پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے سر انجام دئے. قبل ازیں مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد کے حلیمہ کیمپس کی گراؤنڈ میں فائنل میچ پشاور سکول اور وزیرآباد سکول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا. مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رھا. جس پر پنلٹی ککس کے ذریعے پشاور ٹیم نے دو کے مقابلے میں تین گول سے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی. بعدازاں مسلم ھینڈز پاکستان کے مینجر ایجوکیشن میر امان ھنزئی، سابق ناظم آصف محمود کلیر،سابق چیئرمین محمد اکرم پہلوان، صدر پریس کلب افتحار احمد بٹ،مرکزی بزم غوثیہ کے چیف آرگنائزر ملک محمد یوسف چاند، سید ضیاء النور، ایڈمن مینجر واجد نعیم اور دیگر ممتاز شخصیات نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات ، سر ٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے. پشاور ٹیم کے کپتان ریحان کو ونر ٹرافی اور پچاس ھزار روپے وزیرآباد ٹیم کے کپتان دانیال کو رنر آپ ٹرافی اور تیس ھزار روپے باغ ٹیم کے کھلاڑی قاسم کو پلیئر آف ٹورنامنٹ ٹرافی اور دس ھزار روپے جبکہ پشاور ٹیم کے کھلاڑی معاذ کو بہترین گول کیپر ٹرافی اور دس ھزار روپے کے انعامات دئے گئے. سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خصوصی اعزازت سے نوازا گیا.
