قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی ائی ٹولے کی نیندیں اڑ گئی ہیں،چوہدری ریاض الحق جج

Spread the love

عمران نیازی نے 4 سالوں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔رکن قومی اسمبلی

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی ٹولے کی نیندیں اڑ گئی ہیں، عمران نیازی نے 4سالو ں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، یوٹرن خان کا استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم الیکشن کیلئے تیار ہے، فسادی نیازی ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑیں، ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے۔ اب بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے روکا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ریاض الحق جج نے کہاکہ عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے،پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کیاملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ چکا عمران خان نے ملک میں سوائے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ اتحادی حکومت عوامی ریلیف کے لئے دن رات کام کر رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر بڑا کارنامہ انجام دیاہے، بد قسمتی سے بعض عاقبت نا اندیش اور نادان ذاتی مفاد اور اقتدار کے حصول کے لئے ملک کی کشتی ڈبونے کے در پہ ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان جان لیں مسلم لیگ(ن) ہر قیمت پر ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرے گی،معاشی صورتحال میں جلد بہتری نظر آئے گی، قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی راہنماؤں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی نے 4سالو ں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، استعفوں کا ڈرامہ رچانے والے یوٹرن خان اپنی حقیقت کو جان چکے ہیں ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے۔ ان شا ء اللہ بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے روکا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں