برطانیہ لندن سمیت مختلف علاقوں میں برف باری نے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر کر دیا

Spread the love

لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث رات کو درجہ حرارت منفی ایک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز سمیت لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث رات کو درجہ حرارت منفی ایک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی برف باری کا امکان ہے۔
دوسری طرف برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوگیا ہے جس سے بسیں اورٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں جمعہ سے ہی برف گرنے کا آغاز ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں