اسلام آباد میں 109 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف۔

Spread the love

اسلامآباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔وزارت داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون ٹو میں پانچ اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیےگئے تحریری جواب کے مطابق  اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 اور زون فائیو میں 23 قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں