میں حوا کی بیٹی بھی کوئی حق رکھتی ہوں۔ خدا نے مجھ سے اس معاشرے کو بنایا ہے

Spread the love

دنیا امن کا گہوارہ ہے۔میں حوا کی بیٹی بھی کوئی حق رکھتی ہوں۔ خدا نے مجھ سے اس معاشرے کو بنایا ہے۔ تم مجھے کچھ نہ دو اے دنیا ایک احترام کا ربط قائم رکھنا مجھے وہ دینا جو مذہب اور قانون نے دیا میرے ملک پاکستان نے دیا ہے۔
ایکٹیویزم کے ان 16 دنوں ملک پاکستان میں بہت سے اداروں نے صنفی تشدد کو ختم کرنے کے لئے بہت سے اقدام کئے جہلم کے مختلف سکولوں کالجوں میں بھی سیمینار منعقد ہوئے لیکن دارلامان نے ان 16 دنوں کو جو کہ کیلنڈر پر انسانیت کے لئے مختص جانے جاتے ہیں کو باقاعدہ طور پر سپریڈنٹ میڈم طیبہ ناصر ،محترم ڈپٹی ڈائریکٹر واجد صاحب اور دیگر دارلامان جہلم کی زیر نگرانی منایا جس میں جہلم کے وکلا، سوشل ایکٹیوسٹ، پبلک، پرائیویٹ سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
پہلا دن تعارفی پروگرام رکھا گیا جس میں خواتین کو بتایا گیا کہ یہ 16days of activism کیا ہے۔میڈم طیبہ ناصر نے اس پر خواتین سے سیر حاصل گفتگو کی۔ دوسرا دن وراثت میں عورت کے حقوق اور قوانین کے متعلق میڈم شازیہ نئیر صاحبہ نے آگاہی دی میڈم رشیدہ عزیز صاحبہ نے اس موقع پر خواتین کی تربیت کے لئے الفاظ کی شمع روشن کی۔ تیسرے دن مومنہ گوندل صاحبہ کو خواتین کی صلاحیت کی تعمیر، روشن خیالی اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بلایا گیا یہ ایک بہترین سیشن رہا جس میں نہ صرف انہیں سامنے بیٹھا کر کچھ سنا دیا گیا بلکہ ان میں بیٹھ کر دارالامان کی صحن میں بلا کے چھوٹی چھوٹی گیمز کے ذریعے انہیں زندگی کی تلخی میں گم ہو جانے والے قہقہوں کو واپس لایا گیا میڈم مومنہ گوندل نے اپنے مضمون کی طرف آنے سے پہلے وہاں موجود خواتین سے پوچھا کیا آپ کو معلوم ہے مجھے یہاں کیوں بلایا گیا جس پر ان میں سے ایک بزرگ خاتون کا کہنا تھا جی ہمیں معلوم ہے تاکہ ماحول کو بدلا جا سکے ۔اس کے علاوہ خود کو تیار کرنے سجنے سنورنے کے متعلق بھی سیشن صنعت زار کے سٹاف سے مل کر رکھا گیا۔خواتین کی صحت کے مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر س
شیزانہ امتیاز صاحبہ نے ایک بہت اچھا سیشن کرایا۔ خاندانی قوانین کے متعلق سوالات کے جوابات کے لئے مصباح مخدوم ایڈووکیٹ صاحبہ نے خواتین سے گفتگو کی۔


خواتین کے حقوق اور شریعت پر بات کرنے کے لئے النور سے آنے والی شخصیات نے آگاہی دی۔ وومن ایمپاورمنٹ پر بات کرنے کے لئے ڈی ای او لٹریسی میڈم میمونہ انجم ایس پی انویسٹیگیشن میڈم انعم فریال اور ٹرینر مومنہ ماہرو گوندل ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد صاحب اور سپریڈنٹ میڈم طیبہ نے خواتین کے ساتھ ایک سیشن کیا۔
دارلامان جہلم وہاں موجود خواتین اور بچوں کی امان کے لئے تربیت اور تعلیم کے لئے اقدامات کرتا ہے اور اس میں دارلامان جہلم کی انتظامیہ خاص طور پر سپریڈنٹ دارلامان کا ایک اہم کردار ہے


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں