صحافی عائشہ اکبر کی والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ کوئٹہ سے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی نمائندہ عائشہ اکبر کی ولد سید سلیم اکبر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم کئی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم ایک بہترین اخلاق کے مالک تھے۔ انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور عائشہ اکبر اور مرحوم کی دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں