وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) وزیرآباد کو ضلع بنانے کے فوائد سے شہری تاحال محروم ھیں. بے شمار شہری اور سماجی مسائل میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کے لئے و بال جان بن گئی ھے .شہر کے پوش علاقوں قبرستانوں سمیت شہر بھر کے گلی محلوں بازاروں میں آوارہ کتے غول در غول گشت کرتے ھیناور خارش زدہ زخمی کتوں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ھے.شہر کے سب سے بھڑے قبرستان پیر مٹھا میں آوارہ کتوں کے قبریں کھودنے سے قبروں کی بے حرمتی کے علاوہ زائرین کو کاٹنا معمول بن چکا ھے.کتوں کے کاٹنے سے متاثرین میں عورتوں اور سکول کے بچوں کی تعداد زیادہ ھے. اس سلسلہ میں میونسپلٹی کے چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ حکومت نے آوارہ کتوں کے مارنے پر پابندی لگا دی لہذا بلدیہ کاروائی کرنے سے معذور ھے. سماجی حلقوں کا بیان ھے کہ عوام کو آوارہ کتوں کی دستبرد پر چھوڑ دینا نالائقی اور عوام دشمنی کے زمرے میں آتی ھے.
