معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدر پر بریفنگ دے گی اور شہباز شریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔ذرائع
اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں حکومتی معاشی ٹیم شہباز شریف کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک،ایف بی آرحکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی اور دیگر امور پر آگاہ کیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدر پر بریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہباز شریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔
