کرسمس کی آمد کے موقع پر پی ایم اے ہاؤس جہلم میں مہربانی شاپ کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) کرسمس کی آمد کے موقع پر مہربانی شاپ ٹیم، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم/پرائیویٹ ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن جہلم کے تعاون سے مسیحی برادری کے لیئے “مہربانی شاپ” کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محترم نعمان حفیظ صاحب تھے۔جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر عبد الغفور ملک اور عبدالغفور چوہان چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی جہلم تھے۔اس تقریب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیئے اس “مہربانی شاپ” میں ان کے لیئے نئے گرم کپڑوں،رضائیوں، جرسیوں،سویٹرز، اور جیکٹس کا اہتمام کیا گیا تھا۔جہاں سے مسیحی برادری کے ہر عمر کے افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے شامل تھے۔اپنی اپنی ضرورت اور عمر کے لحاظ سے فری چیزیں لے جا رہے تھے۔ساتھ ساتھ ان کو مبلغ ایک ایک ہزار روپے بطورِ عیدی دی جا رہی تھی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر عبد الغفور ملک اور عبدالغفور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ مہربانی شاپ سے پہلے اس سال رواں کے ماہ جنوری 2022ء میں سپورٹس کمپلیکس جہلم میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر “بازار مہربانی”کا انعقاد کیا گیا تھا۔جو متواتر ایک ماہ تک جاری رہا جو کہ پورے پنجاب میں ایک ریکارڈ مدت ہے۔اس بازار مہربانی میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی سربراہی میں تمام فلاحی تنظیموں،سوشل ورکرز اور تمام مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی کوششوں اور انتھک محنت سے اسی سلسلے میں بار ہا مواقع پر “مہربانی شاپ ” کا انعقاد کیا جاتا رہا ۔جہاں سے ضرورت مند لوگ اپنی ضروریات زندگی کی چیزیں مفت لے جاتے رہے۔آج بھی اسی سلسلے میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیئے “فری مہربانی شاپ” کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس فری “مہربانی شاپ”سے مستفید ہونے والے افراد نے مہربانی شاپ ٹیم،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم/ پرائیویٹ ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن جہلم کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ ایسی تقاریب کا انعقاد کرنے والے قابلِ صد ستائش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں