ہڑپہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ملک بچاؤ الیکشن کراؤ احتجاجی ریلی کا انعقاد

Spread the love

ریلی سرور چوک سے شروع ہوئی جس میں مختلف جگہوں سے نکلنے والی ریلیوں کی شمولیت سے ریلی جلوس کی شکل اختیار کرگئی جس کی قیادت چوہدری آصف علی کررہےتھے ریلی حلقہ کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی ہڑپہ سٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی
ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احکامات کی روشنی میں حلقہ NA142 ساہیوال میں بھی الیکشن کراو ملک بچاؤ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا حلقہ pp198/199 سے تعلق رکھنے والے امیدواران فیصل جلال ڈھکو۔تنویر احمد خان۔ سید ثاقب عباس کرمانی۔ محمد یار ڈمرہ ۔ مہر ارشاد حسین کاٹھیا۔ سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری نے نے اپنی اپنی ریلیوں کے ساتھ ہاتھ امیدوار حلقہ این اے 142چوہدری آصف علی کی قیادت میں نکلنے والی سرور چوک سے ریلی میں شامل ہوئے جس سے یہ ریلیاں ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئیں یہ جلوس ہڑپہ سٹیشن پر اختتام پذیر ہوا یہاں پر جلوس میں شریک شرکاء سے مقررین امیدوار حلقہ پی پی 199 رانا تنویر احمد خاں ۔سیدثاقب عباس کرمانی۔ محمد یار ڈمرہ۔ مہر ارشاد حسین کاٹھیا۔ اور سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری نے اپنے شاندار انداز بیاں میں خطاب کیا چوہدری آصف علی نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے آنے والےتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امپورٹڈ حکومت پر تنقید کے خوب تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ان چور لٹیروں نے این آر او 2 لینے کے لیے سازش کے تحت پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کو ختم کرکے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہم دیوالیہ ہو چکے صرف اعلان ہونا باقی ہے ہمارے ملک کے حالات یہ ہیں کہ تین ماہ سے وزارت خارجہ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ان لوگوں کو جنہوں نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے اپنی تجوریاں بھری ہیں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں یہ چور لٹیروں کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے کارکن الیکشن کی تیاری کریں اور اپنے قائد عمران خان کو دوتہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں اس جلوس جس کا اختتام ہڑپہ سٹیشن نائی والا روڈ صدر بازار کے سامنے ایک جلسے کی شکل میں ہوا میں ہڑپہ سٹیشن سےکھوکھر برادری کے چند افراد کے علاؤہ ہڑپہ سٹیشن سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں سرگرم کارکنوں کی عدم شرکت مقامی قیادت اور کارکنوں کے درمیان واضع اختلاف کا منہ بولتا ثبوت تھا مقامی قیادت اور کارکنوں میں بداعتمادی کی فضا آنے والے جنرل الیکشن میں حلقہ pp199 اور بلخصوص حلقہ NA142کے امیدوار چوہدری آصف علی کے لئے مشکلات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں