گلگت ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی ، غیر قانونی تعمیرات مسمار ، 700 کنال سے زائد اراضی واگزار کرالی ۔۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کے حکم پر حلقہ مجسٹریٹ شیر باز علی نے رینجرز، ایم سی فورس اور جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ کونوداس،گیس پلاٹنٹ سائٹ کونوداس کھاری تک پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زبردست کریک ڈاون، زیر تعمیر مکانات، چاردیواری مسمار کرتے ہوئے 700 کنال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئیں ہیں ۔ اراضی قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک کی بڑی کاروائی قرار دی جاسکتی ہے اس موقع پر مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجسٹریٹ شیربازعلی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، کسی کو بھی عوامی، سرکاری اورملکیتی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کرکے قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر قانونی اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ، کبھی بھی قبضہ مافیا کو قیمتی اراضی ہتھیانے کی اجازت نہی دی جائے گی۔ واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر(ر) اریب احمد مختار کے نگرانی میں اب تک ایک ہزار کنال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہے ۔ ترجمان شہری انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے قبضہ مافیا کے خلاف مستقبل میں بھی کاروائیاں جاری رہیں گی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں