رکن صوبائی اسمبلی بصیرت بی بی کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں،سید ظفر علی شاہ

Spread the love

اسمبلی کے پلیٹ فارم پر میرٹ کے بنیاد پر بات کرنی چاہیے بجائے اپنے حلقے کے عوام کے خوش کرنے کیلئے نہیں ۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی بصیرت بی بی کے بے بنیاد الزامات قابل افسوس ہے ہر ادارے میں میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن ہونا بہت ضروری ہے جب اس طرح اراکین اسمبلی کی سفارش پر کوئی افیسر توجہ نہیں دیتا تو پھر اس طرح اراکین اسمبلی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے جو قابل افسوس ہے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیڈی کوتل میں خالی پوسٹوں پر سلیکشن جاری ہے لیکن ہر حلقے کے ایم پی ایز نے سفارشات کا انبار لگایا ہے جو قابل افسوس ہے۔انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پوسٹوں پر تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے کسی صوبائی وزیر یا ایم پی ایز یا افسر کے ٹیلی فون پر نہیں جب تک ایسے میٹرک پاس اراکین اسمبلی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے تب تک ادارے میرٹ کی بنیاد پر کچھ نہیں کر سکتی میرٹ کے بنیاد پر سلیکشن ضروری ہے چاہے بندہ جہاں کا بھی ہو اسکا حق ہی بنتا بنتی ہے اس لئے میرٹ کو توجہ دی جائے اپنے حلقے کے عوام کو خوش کرنے کیلئے ایسے بے بنیاد الزامات ٹیھک نہیں ہے۔ابھی تک سلیکشن بھی نہیں ہوئی اور ایم اپی اے صاحبہ نے بے بنیاد الزامات لگا دیے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ایسے بے بنیاد الزامات پر نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں