حکومت نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کریں،محمد نادر خان

Spread the love

ساڑھے سات لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل خودکشیوں پر مجبور ہیں جو قابل افسوس ہے معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ساڑے سات لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں