بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز

Spread the love

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالج ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے۔

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہو گا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند ہورہے ہیں۔بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز اور کالجز ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے۔صوبے کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی دس روزہ تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں