جنرل باجوہ نے عمران خان کو این آر او دیا جس کے بعد ’کولیٹرل ڈیمیج‘کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کرنا پڑا۔ملک احمد خان
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے این آر او کسی اور کو نہیں عمران خان کو دیا، جب انہوں نے بنی گالہ کیس میں عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا۔ملک احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو این آر او دیا جس کے بعد ’کولیٹرل ڈیمیج‘کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تب بھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کیلئے زہرِ قاتل ہوگا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سائفر اور ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کے بیانیے ختم ہوئے تو اس نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو پنچنگ بیگ بنا لیا ہے۔
