اے پی ایس شہدا کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے پشاور شہدا کے برسی کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو میں انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پوری قوم آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پرامن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔اللہ تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں