اولڈ پیپلز ہوم رہتاس روڈجہلم میں سالگرہ کی تقریب

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج اولڈ پیپلز ہوم (اپنا گھر)جہلم کےمیں ادارہ ہذا کے ڈونر کی بیٹی انعم جو کہ یو کے میں ہوتی ہیں۔ان کی سالگرہ کی تقریب”اولڈ پیپلز ہوم”(اپنا گھر)رہتاس روڈ جہلم میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز جبکہ مہمان اعزاز عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم اور عمر بٹ تھے۔اس تقریب کو ادارے میں منانے کا مقصد ان بے سہارا اورلاواثوں کی سی زندگی گزارنے والوں کا دل بہلاتا تھا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ہمارے سماج کا یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ وہ والدین جو اپنی اولاد کو دن رات محنت کر کے اور خون پسینہ ایک کر انہیں پال پوس کر بڑا کرتے ہیں۔ وہی اولاد جب جوان ہو جاتی ہے تو اپنے بوڑھے اور ضعیف والدین کو ایسے اداروں میں چھوڑ آتی ہے۔جہاں وہ زندگی کی آخری سانسوں تک اپنی اولاد،اپنے پیاروں کی راہ تکتے تکتے ملک عدم کو سدھار جاتے ہیں۔مہمان اعزاز عبدالغفور چوہان اور عمر بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے۔کہ ہمارے دین اسلام اور ہمارے مذہب نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا سختی سے حکم دیا ہے۔ان کو محبت اور پیار سے دیکھنے کو عبادت کا درجہ دیا ہے ۔مگر ہم اتنے بدبخت اور نام کے مسلمان ہیں۔کہ بوڑھے والدین کی خدمت کرکے ثواب کمانے کی بجائے انہیں ان اداروں میں چھوڑ آتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، عبدالغفور چوہان اور عمر بٹ نے اولڈ پیپلز ہوم کے باسیوں میں ڈرائی فروٹ تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں