وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم لیگ “ن” حلقہ پی پی 51 کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد شعیب خوشحال فلور ملز کے مالک اور سابق کونسلر خواجہ محمد راحیل اور رائس ڈیلر خواجہ محمد سہیل کی والدہ پیرانہ سالی کے باعث عالم دنیا سے رحلت کر کے سفر آخرت پر روانہ ھو گئیں.مرحومہ کی نماز جنازہ پرانی سرائے پارک میں ادا کی گئی.جس میں ضلع بھر کی ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں حوالہ لحد کر دیا گیا. مر حومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم قل شریف اتوار 18 دسمبر کو دن 10 بجے پرانی سرائے پارک موتی بازار وزیرآباد میں ھوگا.اس موقع پر قرآن خوانی اور نعت خوانی کی محفل ھو گی.
