کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کی حلف برداری کی تقریب میں شاہد جلیل سیٹھی کی پیش کردہ قرارداد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)
کمیونٹی ڈویلمینٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے انتخابات مکمل ہو گئے۔منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب الحقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت زاہد ساہی صاحب پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ صاحب نے پیش کیا۔جس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد حلف برداری کی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سابق جنرل سیکرٹری (موجودہ صدر) ڈاکٹر شاہد تنویر صاحب نے گزشتہ دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد فنانس سیکرٹری کی عدم موجودگی میں گزشتہ دو سالہ فنانس رپورٹ ڈاکٹر شاہد تنویر نے پیش کی۔دوسالہ ادب و ثقافت پروگرام کی رپورٹ چئیر مین ادب وثقافت کمیٹی کی ناسازی طبع کے باعث جہلم کے مشہور شاعر احسان شاکر نے پیش کی۔اس رپورٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر اجتماعی ترقیاتی کونسل ( CDC) پروفیسر (ر)قدرت علی سیالوی نے سی ڈی سی الیکشن 2022ءکے نتائج کا اعلان کیا۔جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد تنویر صاحب صدر چوہدری جاوید اقبال سینیئر نائب صدر محمد ارشد احمد مرزا نائب صدر شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری عبدالوحید چوہدری جائینٹ سیکرٹری سید اختر علی شاہ انفارمیشن سیکرٹری اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا کامیاب قرار پائے۔اس کے بعد تمام منتخب عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا صدر المرکز کونسل نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔چوہدری جاوید اقبال سابق صدر سی ڈی سی نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب شدہ کابینہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
نو منتخب جنرل سیکرٹری شیخ شاہد جلیل سیٹھی نے تمام ممبران جنرل اجلاس کو خوش آمدید کہا اور عہد کیا کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوۓ کمیونٹی ڈویلمینٹ کونسل کے لئے کام کرونگا ۔ساتھ ہی آج کے جنرل اجلاس میں ایک قرار داد کی منظوری چاہتا ہوں کہ سی ڈی سی کی
سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا صاحبہ ہیں اور سرپرست عبدالغفور مرزا صاحب تھے۔انکے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے میں جاوید اقبال چوہدری صاحب کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرپرست کے عہدے کے لئے نامزد کرتا ہوں۔جس کو تمام ممبران جنرل اجلاس نے تالیاں بجاتے ہوئے بکثرت منظوری دی۔اور سب نے جاوید اقبال چوہدری کو مبارک باد دی ۔ اسکے بعد سابقہ صدر سی ڈی سی ڈاکٹر شاہد تنویر نے بطورِ صدر اپنے پہلے خطاب میں سابقہ کابینہ کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ انہوں نے اپنی دو سالہ آئینی مدت میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کی بدولت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے بعد تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے پروفیسر (ر) قدرت علی سیالوی صاحب نے دعا کرائی۔ اس تقریب کے دیگر شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر ،آصف شفیق،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی،سید اختر علی شاہ،احسان شاکر، زاہد ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم،پروفیسر قدرت علی سیالوی،راجہ طلعت محمود،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سرفراز ملک مینجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج جہلم،طاہر بٹ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور محمد احمد جمیل شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں