گلگت (پ ر) پلاسٹک کے کاروباریوں کیلئے بری خبر، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں پلاسٹک کے خریدوفروخت اور استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی، اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈیویژ نل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے حاصل اختیارات بروئے کارلاتے ہوئے سب ڈویژن گلگت میں پلاسٹک اور، شاپنگ بیگز پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری مجریہ 1898 نافذ کرتے ہوئے پابند ی عائد کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردی، پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگی، لہذا عوام الناس، کارباری حضرات، دکانداروں، ہول سیلرز، ڈیلرزکوحکم دیا جاتاہے کہ وہ پلاسٹک اور شاپنگ بیگز کے نقل و حمل، استعمال، خریدو فروخت پر اور شاپنگ بنانے سے گریز کریں، خلاف ورزی کی صورت میں زیر دفعہ 144 تعزیرات پاکستان کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یہ حکمنامہ یکم جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کاکہنا تھا کہ عوام الناس کے صحت و صفائی، اور علاقے کو ماحولیاتی، آبی اور فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے گلگت بلتستان صوبائی حکومت نے پلاسٹک، اور شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، چونکہ پلاسٹک بیگز میں اشیائے خوردنوش کیلئے استعمال بہت سی مہلک اور خطرناک بیماریوں کا موجب بنتا ہے اسکے علاوہ ماحول کو گندگی اور آلودگی پھیلنے کا بھی ذریعہ بنتا ہے اس لئے پلاسٹک بیگز پر پابندی ضروری ہے اس لئے پلاسٹک بیگ اور شاپنگ بیگز کے استعمال کے روک تھام کیلئے دفعہ144، ضابطہ فوجداری مجریہ 1898 کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ انسانی صحت کو نقصان، علاقے کی خوبصورتی، سیاحت اور ماحولیاتی سے بچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز گلگت میونسپل حدود میں پلاسٹک کے استعمال، خریدو فروخت کرنے اور بنانے پر مکمل پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جار ی کردیا ہے اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔
