پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایس ایچ او کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر انکوائری رپورٹ تیار

Spread the love

ایس ایچ او کے ایم پی اے پر اسلحہ تاننے کے شواہد نہیں ملے، ایس ایچ او نےایم پی اے کو گالیاں نہیں دیں،ایم پی اے کے رشتہ داروں نے ایس ایچ او کو گالیاں دیں.پولیس ذرائع

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی آصف خان اور ایس ایچ اوتھانا خزانہ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں معطل ایس ایچ او کے ایم پی اے پر اسلحہ تاننے کے شواہد نہیں ملے، ایس ایچ او نے ایم پی اے کو گالیاں نہیں دیں جبکہ ایم پی اے کے رشتہ داروں نے ایس ایچ اوکوگالیاں دیں۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو سے ثابت ہے کہ ایم پی اےکےحامیوں نے تھانے پرپتھراؤ کیا۔انکوائری کمیٹی نے صدر پی ٹی آئی پشاور سٹی عرفان سلیم کا بیان بھی قلمبند کیا جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے انکوائری میں تعاون نہیں کیا، سی سی پی او نے معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق 12 دسمبر کو پی ٹی آئی ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، تلخ کلامی رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے زیر حراست ملزمان کی رہائی کے مطالبہ پر ہوئی تھی۔ ایم پی اے نے ایس ایچ او پر اسلحہ تاننے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا،ایم پی اے سے تلخ کلامی پر ایس ایچ اوتھانا خزانہ اعجازاللہ کو معطل کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں