جہلم کی مشہور سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

Spread the love


جہلم (اختر شاہ عارف)آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی نے سخت سردی سے بچاؤکے لیئے قیدی مرد، خواتین اور بچوں کو گرم کمبل گرم جیکٹس وغیرہ کا عطیہ دیا۔فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے یہ عطیات قیدیوں تک پہنچانے کے لیئے آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل حکام ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل ضلع جہلم محمد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین اور چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔ ان تمام شخصیات نے اپنے ہاتھوں سے قیدیوں میں کمبل جیکٹس وغیرہ تقسیم کیے جبکہ فرحت کمال ضیا نےسب قیدیوں کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی تاکید کی اور قیدیوں سے کہا کہ ہمیں خوشی ھو گی کہ آپ لوگ ایک اچھے شہری بن کر جیل سے رہا ہو کر اپنے گھروں کو جائیں اور اس کے علاوہ اگر کسی کو فری لیگل ایڈ چاہئے تو وہ بھی ہم دیں گے۔تمام قیدیوں اور سپریٹنڈنٹ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔کہ انہوں نے قیدیوں کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے موسم سرما کی مناسبت سے ان تک گرم کپڑے،جیکٹس اور دیگر دیگر اشیاء تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں