دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں دلوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے جو قابل افسوس ہے واضح رہے کہ گذشتہ شب لکی مروت میں تھانہ برگی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا اس موقع پر سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔آمین
